8فروری کو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، مہر بانوقریشی

8فروری کو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، مہر بانوقریشی

ملتان(کورٹ رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔

، چھبیس نومبر کا بھی انصاف مانگتے ہیں نمونوں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے ، ریاست پاکستان اپنے لوگوں کے ساتھ نا انصافی مت کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ ملتان بینچ کے الیکشن ٹریبونل میں الیکشن پٹیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ بڑی خوشی ہے کہ ٹربیونل کام کررہی ہیں میرے ساتھ آج یہ سب 151 کے ووٹرز ہیں، یہ وہ لوگ ہیں الیکشن والے دن جن کے حق میں ڈاکے ڈالے ہیں، 8 فروری کو ڈاکا ڈالا گیا ، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، انہوں نے کہا الیکشن پٹیشن میں موسیٰ گیلانی پیش ہونے سے کیوں گھبرا رہے ہیں، ہم انصاف کیلئے کھڑے ہیں، اسحاق ڈار مانتے ہیں فائرنگ ہوئی شہادتوں کا کون حساب دے گا فارم سینتالیس والے نمونوں کو براجمان کرنے کے لیے سب کیا جارہا ہے ۔ ادارے سب سے زیادہ اہم ہیں اسوقت لوگوں کے دلوں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ریاست پاکستان اپنے لوگوں کیساتھ نا انصافی مت کرے ۔دریں اثنا ء مہر بانو قریشی کی الیکشن پٹیشن پر سماعت، مہر بانو کی ان پرسن حاضری معافی کی درخواست منظور ،عذرداری کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دس جنوری تک ملتوی کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں