نوشہرہ ورکاں:ڈیلرز کو محکمہ زراعت کی طرف سے پی او ایس مشینیں فراہم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) کسان کارڈ سے کسانوں کو ڈیوائس والے رجسٹرڈ ڈیلر سے کھاد وغیرہ ملنا کل سے شروع ہو جائے گی۔۔۔
اس سلسلے میں مقررہ ڈیلرز کو محکمہ زراعت کی طرف سے پی او ایس مشینیں دی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے بتایا کہ یہ ڈیوائسز 22 اکتوبر سے قابل استعمال ہونگی کسان بھائی اپنے کسان کارڈ سے گندم کی فصل کے لئے کھاد بیج اور زرعی ادویات سرکاری ریٹس پر حاصل کر سکیں گے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ کسان بھائیوں کی بیج کھاد اور زرعی ادویات کی خرید میں مکمل رہنمائی کریں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں ۔