گجرات :رامتلائی روڈ کی مین سیوریج لائن کو چالو کردیا گیا
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)رامتلائی روڈ کی مین سیوریج پائپ لائن کو نئے مین ہول کی تعمیر کے بعد چالو کردیا گیا ، نکاسی کا بڑا مسٔلہ حل ہونے علاقہ مکینوں اور د کانداروں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ۔۔۔
یاد رہے کہ اس مین لائن کی تعمیر کا تین ماہ سے بہت بڑا مسٔلہ بنا ہوا تھا جو کہ کنٹریکٹرز رانا حبیب اﷲ نے اپنی ٹیم اور کارپوریشن کے عملہ اظہر اقبال ارشاد اﷲ کے ہمراہ دن رات کام کر کے اسے چالو کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا سیوریج کی پائپ لائن چالو ہونے سے محلہ فتو پورمحلہ چاہ ترہنگ کوٹھی نواب صاحب محلہ کالو پورہ چلڈرن پارک سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ بھی حل ہو گیا ہے اس مسٔلہ کے حل کا سارا کریڈٹ ٹھیکیدار رانا حبیب اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے یادرہے کہ اس سیوریج پائپ لائن کو چالو کروانے میں طاہر مانڈہ ، افتخار وڑائچ حاجی ظفر اقبال رحمانی راجہ سکندر کے علاوہ سیکرٹری شافع حسین تیمور بٹ علی سہیل رضی نے بھی بھر پور کردار ادا کیا۔