تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ پر پابندی کی اپیل
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مفتی سید اسامہ بن زید صدر، بابر سہیل جنرل سیکرٹری، عمران لطیف سینئر نائب صدر، زین محمود نائب صدر، حافظ عطائالرحمن خازن، عثمان لطیف سیکرٹری نشرواشاعت اور ۔۔۔
خالد محمود ڈپٹی سیکرٹری جمعیت اساتذہ پنجاب گوجرانوالہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں میوزیکل کنسرٹ منعقد کرنے پر پابندی لگائی جائے ۔مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کیا جائے ۔ سکولز اور کالجز کی سطح پر جہاں طالبات کے الگ کیمپس ہیں وہاں تدریسی ، کلیریکل عملہ اور لیبارٹری اسسٹنٹ بھی خواتین ہوں ۔تاکہ بچیوں کو تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔گورنمنٹ کے بوائز کالجزمیں بی ایس کی طالبات کو گرلز کالجز میں شفٹ کیا جائے اور اسی طرح بوائز سکولز اور کالجزمیں میں خواتین اساتذہ کا تقرر نہ کیا جو موجود سٹاف ہے ان کو خواتین کے اداروں میں ٹرانسفر کیا جائے اور گرلز کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرنے سے لوگ اپنے اس آئینی حق سے محروم ہو جائیں گے ۔اور انہوں یہ بھی مطالبہ کیا کہ بی ایس پروگرام کے ابتدائی چار سمسٹر کالج کی سطح پر پڑھائے جائیں اور خواتین یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں وہ آزادانہ اور محفوظ ماحول میں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ٹیچنگ اور ایگزام فیکلٹی کو الگ الگ رکھا جائے ۔