ڈسکہ:صفائی کا ناقص نظام ،شہریوں کی زندگی اجیرن
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر نجی کمپنی کے حوالے ، ڈسکہ شہر میں صفائی کے ناقص نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ۔
نجی کمپنیوں کو صفائی کے شعبے میں پارٹنر بنانے کے بعد صور تحال مزید ابتر ہو گئی۔ ڈسکہ کے گنجان آباد علاقوں گلی بھاٹاں و الی ،حمید کالونی ،محلہ اسلام پورہ ،گلی گورنمنٹ ہائی سکول والی ،سوہاوہ ،غلہ منڈی ،گلہ شہیداں والہ ،محلہ محمد پورہ ،جامکے روڈو دیگر گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، بند سیوریج لائنیں، تعفن اور گندگی سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کمپنیوں سے جان چھڑائی جائے ۔