تتلے عالی:2کاروں سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج
تتلے عالی(نامہ نگار )دوکاروں سے نائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔پٹرولنگ پولیس ارتالی ورکاں نے ناکہ بندی کے دوران گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والی۔۔۔
کار نمبر اے وی بی 567 کوروک کر چیک کیا تو ڈرائیور ریحان علی سکنہ محلہ رحمن پورہ شیخوپورہ سے ایک کلاشنکوف، تین میگزین165عدد گولیاں برآمد ہوئیں لائسنس نہ ہونے پر کار کو زیر دفعہ550قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ،علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے ارتالی ورکاں میں ہی گوجرانوالہ کی طرف سے آنے والی کار نمبر ایل ای6304 سے فرنٹ سٹ پر بیٹھے ابوہریرہ سکنہ مدو خلیل سے پسٹل30بور اور6عدد گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرا دیا۔