وزیرآباد : جامع مسجد امیر حمزہ میں 26 ویں عالمی محفل حسن قرات

 وزیرآباد : جامع مسجد امیر حمزہ میں 26 ویں عالمی محفل حسن قرات

وزیرآباد(نامہ نگار)صوت القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد امیر حمزہ میں 26ویں عالمی محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں قاری احمد صلاح عبد اللہ اور قاری محمد صلاح عبد اللہ (مصر) سمیت دیگر معروف قراء نے شرکت کی۔

تقریب میں امیدوار این اے 66 چودھری بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے وقار احمد چیمہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین، علامہ محمد ابراہیم محمدی، کرنل (ر) وقار انور شیخ، قاری ابراہیم کاسی (کوئٹہ)، قاری محمد سلمان حبیب، حاجی خادم حسین، صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چوہدری، اور دیگر معززین و اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال فاروق تارڑ اور علامہ محمد ابراہیم محمدی نے کہا کہ قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے والے حفاظ و قراء کو عظیم مقام حاصل ہے ۔ قرآن کی الہامی حیثیت کی وجہ سے رب کریم نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے اور قرآن کی تلاوت سے انسان پر روحانی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ شیطانی قوتیں ضعیف ہو جاتی ہیں۔ قرآن مجید کی حفاظت اور اس کا مطالعہ انسانیت کے لیے ہدایت کا منبع ہے ۔ محفل میں قراء نے اپنی الہامی قرات سے سامعین کی روحانی تازگی میں اضافہ کیا اور قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں لوگوں کو ہدایت کے راستے کی طرف متوجہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں