ہسپتالوں تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ختم کرنے کیلئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن

ہسپتالوں تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ختم کرنے کیلئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن

پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور پرانے فنڈز کو دسمبر تک خرچ کرنیکا حکم دیدیا،غفلت پر سربراہوں کیخلاف کارروا ئی ہو گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور پرانے فنڈز کو دسمبر تک خرچ کرنے کا حکم دے دیا، ہسپتالوں ،مراکز صحت اور سکولوں کی تعمیرو مرمت اورسہولیات کے فقدان کو ختم کرنے کیلئے محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کردی گئی اور انہیں 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی جسکے باعث جانچ پڑتال کرکے غفلت کے مرتکب سکولز سربراہوں اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروا ئی کی جائیگی۔ حکو مت کی جانب سے جا ری کردہ فنڈز کا استعمال جون میں60فیصد ،ستمبر میں 65فیصد ہے اور دسمبر کیلئے 100فیصد ہدف مقرر کیا گیاتھا ۔سکولوں کو فوری طور پرایس ایم سی اور ایف ٹی ایف میں پڑ ے پیسوں تعلیم کے فر وغ،بہتری ،ترقیا تی کاموں ،وائٹ واش ودیگر کام کر انے کی ہدایت کی گئی جبکہ سکولوں کے پاس ایس ایم سی اورایف ٹی ایف میں خطیر فنڈز پڑ ے ہیں جن کو برسوں سے استعمال نہیں کیا گیا، انہیں خرچ کرکے رپورٹ ارسال کی جائیگی ، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کہ معمولی اشیا کی خریداری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں