سیالکوٹ:2 ڈکیت گروہوں کے 6 کارندے گرفتار ، مال مسروقہ اور اسلحہ برآ مد

سیالکوٹ:2 ڈکیت گروہوں کے 6  کارندے گرفتار ، مال مسروقہ اور اسلحہ برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے 2 ڈکیت گروہوں کو گر فتار کر لیا ، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے ٹیم کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے شیرو اور بدرو گینگز کے سرغنہ سمیت 6 خطرناک ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم موٹر سائیکلیں، رقم ، قیمتی موبائل فونز چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ دوران تفتیش ملزموں نے 20 وارداتوں کا انکشاف کیا۔پولیس نے 5موٹرسائیکل، 4لاکھ 75ہزار روپے ، 4 قیمتی سمارٹ فونز، 4 پسٹل اور 2 رائفلیں معہ سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں ۔ ملزموں میں حارث ،دانش ،ارسلان ،بدر ،عبداﷲ اوربشارت علی سکنہ لکھانوالی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں