سیالکوٹ :مرغیوں کا کچرا ٹھانے والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں

سیالکوٹ :مرغیوں کا کچرا ٹھانے  والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں مرغیوں کا کچرا ٹھانے والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں، صورتحال سے شہری شدید پریشان جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مرغیوں کی غلاظت تمام دن مرغ فروش کے پاس ڈھیر کی صورت میں پڑی رہتی ہیں۔ کچرا ٹھانے والی گاڑیاں اور رکشے کچرا ڈھانپے بغیر جب بازار سے گزرتے ہیں تو سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں