زرعی رقبہ سے مشینری چوری کی وار داتیں ، کاشتکار پر یشان
نشہ بازوں اور پیشہ ور چوروں نے تتلے عالی اور نواحی علاقوں کو نشانے پر رکھ لیا
تتلے عالی(نامہ نگار )زرعی رقبہ سے مشینری چوری کی بڑھتی وار داتوں نے کاشتکاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور نواحی دیہی علاقوں میں نشہ باز،پیشہ و ر چوروں کی جانب سے رات کے اوقات میں زرعی رقبہ میں تعمیر حویلیوں،ڈیروں سے پیٹر انجن،زرعی موٹریں،سولر پلیٹیں،کنورٹر،تار،بجلی کے ٹرانسفارمر اور ان سے نکلنے والا تانبا،پلیاں،پنکھے ودیگر زرعی سامان کا چوری کرنا معمول بن گیا ۔دن بدن زرعی مشینری کی بڑھتی چوری کی وارداتوں سے زمیندار،کاشتکار شدید پریشان ہیں۔کاشتکاروں نے واقعات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔