حافظ آباد: 15مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

حافظ آباد: 15مستحق جوڑوں  کی اجتماعی شادی کی تقریب

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)میاں سیف اﷲمیموریل ٹرسٹ کولوتارڑ کے زیر اہتمام 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں دلہنوں اور دولہوں کا نہ صرف بینڈ باجے کے ساتھ استقبال کیا گیا بلکہ ٹرسٹ کی جانب سے انہیں سلامیاں بھی دی گئیں۔ اسکے ساتھ ساتھ تمام دلہنوں کو جہیز کا سامان مہیا کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن عالیہ عثمان تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ ہرسال اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقا د کرکے دلی خوشی محسوس کرتی ہیں کیونکہ انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے جس میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں