ڈسکہ :موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور ٹریفک پولیس سے تنگ

ڈسکہ :موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور ٹریفک پولیس سے تنگ

روزانہ ایک ہزار روپے لئے جا رہے ، انکار پر مقدمات کی دھمکیاں :ڈرائیور ز کا الزام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )شہرمیں ٹریفک اہلکاروں نے چاندگاڑی ڈرائیوروں کا جینا محال کردیا ،فی چاندگا ڑی 1ہزار روپے روزانہ لینے لگے ،جن چاندگاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک اہلکاروں کو پیسے نہیں دیتے ان کی چاندگاڑی سواریوں سمیت گھنٹوں سڑکوں پر کھڑی کردی جاتی ہیں اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ان ٹریفک اہلکاروں کی وجہ سے چاندگاڑی میں بیٹھی ہوئی سواریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے ۔ڈرائیوروں نے بتایاکہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے ہمارا گھر کا گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے اوپر سے یہ ٹریفک اہلکار ہم سے ایک ہزار روپے تک کی دیہاڑی لگارہے ہیں پورے دن میں اتنے پیسے نہیں کماتے جتنے یہ ٹریفک اہلکار ہم سے بٹور لیتے ہیں اگر ان سے بات کریں تو یہ ہمارے خلاف مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔چاندگاڑی ڈرائیوروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد تمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں