وزیرآباد:اے سی نے بیکری مالک کو بلا کر مز دور کی تنخواہ دلا دی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی کھلی کچہری میں مزدور کی ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کی شکایات پر فوری مالک کو بلاکر انکوائری کر کے تنخواہ دلوا دی۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بیکری کے مالک سے مزدور کو ایک ماہ کی تنخواہ دلوا دی، مزدور نے کھلی کچہری میں بتایا کہ اسکی ماہانہ اجرت 17000 روپے تھی مگر شدید مالی مشکلات کے باوجود اسے اجرت ادا نہیں کی جا ر ہی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے بیکری انتظامیہ کو طلب کیا اور حقائق جاننے کے بعد مزدور کو اسی وقت ایک ماہ کی تنخواہ دلوادی۔