لدھیوالہ وڑائچ:ون ویلر ڈیوائیڈر سے ٹکر اکر ٹانگ تڑوا بیٹھا
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر ویلنگ کرتا موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ٹانگ تڑوا بیٹھا۔
بتایا گیا ہے کہ اعوان چوک کا رہائشی17 سالہ باسط جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل پر ویلنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جس سے اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔