ڈسکہ:مختلف وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز سے محروم

ڈسکہ:مختلف وارداتوں میں  شہری رقم ، موبائل فونز سے محروم

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) مختلف وارداتوں میں شہری رقم، موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ عوامی روڈ پر رانامحمدریحان خالد کے گھر کے تالے توڑ کر 70 ہزار روپے، ایل ای ڈی۔۔۔

 موبائل فون،8 پنکھے ، آرٹیفیشل جیولری ودیگر سامان چوری کر لیا گیا ، محمدعرفان پسرور بائی پا س کالج کے سامنے کھڑا موبائل فون سن رہاتھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے موبائل فون چھین لیا، غلہ منڈی سوہاوہ کے قریب عدیل حسن باجوہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے موبائل فون چھین لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں