ملکوال:سینئر صحافی کریم اللہ گوندل کے بڑے بھا ئی انتقال کر گئے

ملکوال:سینئر صحافی کریم اللہ گوندل  کے بڑے بھا ئی انتقال کر گئے

ملکوال(نمائندہ دنیا)سینئر صحافی اور روزنامہ دنیا کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر کریم اللہ گوندل کے بڑے بھائی عطا اللہ گوندل انتقال کر گئے۔

 نماز جنازہ آج منگل سہ پہر 3 بجے آبائی گاؤں بھاگووال نزد حبیب لاج (تحصیل ملکوال) میں ادا کی جائے گی ،مرحوم ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں میں شمار ہوتے تھے اور ساری زندگی مزدوروں کی آواز بنے رہے ، متعدد بار ایمپلائز یونین کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں