پنڈی بھٹیاں :شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، گزرنا محال
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی، شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ گلیوں، بازاروں سڑکوں اور چوراہوں پر کم سن بچوں کو بھی زبردستی بھیک مانگنے پر لگاد یا گیا۔۔۔
شہریوں کا سڑکوں اور بازاروں سے گزرنا محال ہو چکا ہے اور بھکاری مافیا بچوں سے روزانہ کی کمائی وصول کر تا ہے ، یہ بچے گاڑیوں کے آگے آ کراور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ چلتے بھیک مانگتے ہیں جس سے شہری کوفت کا شکار ہیں اور ہر وقت حادثات کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے ۔اس صورتحال میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاری مافیا کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے اور بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔