منشیات فروشی پر مجرم کو 21 سال قید بامشقت کا حکم

 منشیات فروشی پر مجرم کو 21 سال قید بامشقت کا حکم

کشمیری بازار میں علی حیدر کے قبضہ سے 10 کلو 6 سو گرام چرس برآمد ہوئی تھی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروشی پر مجرم کو 21 سال قید بامشقت کا حکم دے دیا ، مجرم کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ حامد محمود خان کی عدالت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ کشمیری بازار میں منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ ملزم علی حیدر کے خلاف زیر سماعت تھا ۔ فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم علی حیدر کو 21 سال قید 10لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا ۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے مجرم کو ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کے لئے سنٹرل جیل بھیج دیا ۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 21ستمبر 2024 کو درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے کشمیری بازار میں ملزم علی حیدر کے قبضہ سے 10 کلو 6 سو گرام چرس برآمد کی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں