8 فروری کو پہیہ جام ، شٹر ڈائون کا فیصلہ بہترین :اسلم گھمن

8 فروری کو پہیہ جام ، شٹر ڈائون کا فیصلہ بہترین :اسلم گھمن

الیکشن میں دھاندلی کیخلاف یوم سیاہ منایا جائیگا ، مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام

سمبڑیال(نامہ نگار )پی ٹی آئی کے ایم این اے بریگیڈئیر(ر)اسلم گھمن،سابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن اور سابق تحصیل ناظم ناصر خان گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے اس کی خوبصورتی مختلف مذاہب کی وجہ سے ہے ،پاکستان میں مسیحی برادری سمیت 12 مذاہب کے لوگ بستے ہیں جو مذہبی رسومات عبادات کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہیں اور آزاد شہری ہیں اگر کسی اقلیت پر کچھ برا ہوتا ہے تو اس کے خلاف مسلمان بھی آواز اٹھاتے ہیں رہی بات مسیحی برادری کی تو یہ پاکستان کی محب وطن برادری ہے مسیحی کمیونٹی کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا نا انصافی اور ظلم ہے ایک وقت آئے گا اس جرم کے معمار کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ، الیکشن میں دھاندلی کیخلاف 8فروری کی پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ زبردست ہے اس دن کو ہم شٹر ڈاؤن اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے بھرپور احتجاج ہوگا پورا پاکستان ہمارے ساتھ ہوگا،قوم جانتی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں