ریڑھی بانوں کا میونسپل عملہ پر تشدد ،چھریوں سے 4 زخمی
شریف پورہ چوک میں ریڑھی بانوں کو ہٹاتے جھگڑا ،زخمی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ریڑھی بانوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ انفورسمنٹ انسپکٹر رحمت انصاری عملہ سمیت شریف پورہ چوک میں ریڑھی بانوں کو ہٹانے کیلئے پہنچ گیا تو اس دوران ریڑھی بانوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ،تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مسلح افرادنے چھریوں کے وار کرکے انفورسمنٹ انسپکٹر رحمت انصاری سمیت4اہلکاروں کوزخمی کردیا۔زخمی اہلکاروں کوطبی امدا د کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ سے شریف پورہ چوک میں کارپوریشن کاعملہ عرصہ درازسے قائم تجاوزات گرانے اور ریڑھی بانوں کو ہٹانے کیلئے پہنچاتو ارسلان عرف شانی عمیری عرف میری ،آصف وغیرہ نے 26کے قریب ساتھیوں کیساتھ کارپوریشن کے رحمت علی انصاری ودیگر اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں شدیدزخمی کردیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق تمام زخموں کوطبی امداد فراہم کی گئی، ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی تھانہ دھلے پولیس کے حوالے کردی گئی۔