بینظیر بھٹو کا خون انصاف کیلئے قوم کے ضمیر دستک دے رہا:رہنما

بینظیر بھٹو کا خون انصاف کیلئے  قوم کے ضمیر دستک دے رہا:رہنما

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی تصدق مسعود خاں اور ڈاکٹر عامر علی حسین کے ڈیرے قلعہ جے سنگھ میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 برسی پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک اور سیاہ دن ہے ، جب جمہوریت کی سب سے مضبوط آواز کو ایک منظم سازش کے تحت خاموش کر دیا گیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل محض ایک شخصیت کا قتل نہیں بلکہ جمہوریت، آئین اور عوام کے حقِ حکمرانی کا قتل تھا ،دخترِ مشرق، شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا خون انصاف کیلئے قوم کے ضمیر پر دستک دے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں