گجرات شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے شجرکاری کا فیصلہ
لالہ موسیٰ( نمائندہ دنیا ) ضلع گجرات کی انتظامیہ نے گجرات شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت جی ٹی روڈ پر صفائی، خوبصورتی اور شجرکاری کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق مہم کے تحت مختلف محکموں کے افسر اور عملہ مقررہ علاقوں میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ، افسر اپنے علاقوں میں صفائی اور خوبصورتی کے تسلسل، فارمیشن گرین بیلٹ کی بحالی و ری ڈیزائننگ، انسداد تجاوزات مہم کی مؤثر نگرانی، ریڑھی بازار کی سیدھ و دیکھ بھال، سڑکوں کے میڈین کی پینٹنگ و مرمت اور دیواروں پر کی گئی چاکنگ کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔