ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ کے دفترکی پارکنگ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ

 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ کے  دفترکی پارکنگ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ

موترہ(نامہ نگار )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ کے دفترکی پارکنگ پر تجاوزات مافیا نے قبضہ جما لیا، راہ گیروں کو شدیددشواری کاسامنا ہے ۔

 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ کے آفس میں تحصیل ڈسکہ سے آنیوالے اساتذہ اور سائلین گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ کے آفس کے احاطہ میں کھڑی کرنے پرمجبور ہیں ۔شہریوں نے بتایاکہ متعدد بار متعلقہ حکام کو تجاوزات مافیا کے متعلقہ آگاہ کرچکے ہیں مگر وہ ایک کان سے سن کو دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں