وزیر محنت و افرادی قوت منشا اللہ بٹ سے صدر گجرات چیمبر کی ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے وزیر لیبر و ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ منشا اﷲ بٹ سے ملاقات کی ، اس موقع پر حاجی ناصر محمود بھی موجود تھے ۔ صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے وزیر لیبر کو گجرات کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور گجرات چیمبر آف کامرس کے کردار، خدمات اور دائرہ کار سے آگاہ کیا۔
انہوں نے چیمبر کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی اور منصوبوں کی علاقائی صنعت کے فروغ میں اہمیت کو اجاگر کیا۔ صدر گجرات چیمبر نے صنعتی اداروں کی کل آمدن پر عائد 2فیصد ورکر ویلفیئر فنڈ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیاجو سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔