پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود قونصل جنرل مصطفی ربانی سے ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر)پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک نے قونصل جنرل مصطفی ربانی اور کمرشل ڈویلپمنٹ آفیسر فہد چودھری سے قونصلیٹ جدہ میں ملاقات کی۔
تنظیمی امور، بزنس کمیونٹیز کے مسائل اور مستقبل کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔ شفقت محمود نے بتایا کہ پاکستان انویسٹرز فورم نے ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ دار وں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے ،حلف برداری نئے قونصلیٹ کی عمارت کے افتتاح کے بعد منعقد کی جائے گی۔