حافظ آباد:سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو شہید کی سالگرہ پر تقریب کل ہوگی
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کل 5 جنوری ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد میں منعقد کی جائے گی۔
صدارت پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ کریں گے ۔ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ۔