وزیر محنت نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میانہ پورہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میانہ پورہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا،
یہ منصوبہ جون تک مکمل کرلیا جائے گا جس پر مجموعی طور2کروڑ50 اکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ،محمد منشاء اﷲ بٹ نے کہا کہ میانہ پورہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری سکول کا درجہ دیا جائے گا۔