لالہ موسیٰ :صفائی ستھرائی کے بلوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج

 لالہ موسیٰ :صفائی ستھرائی کے بلوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے بلوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے ، حاجی عبدالعزیز گورسی، صدر انجمن تاجران دھامہ / گلبرگ روڈ نے مظاہرین کی قیادت کی۔

اجتماع میں تاجروں نے مؤقف اختیار کیا کہ چند ماہ قبل سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جو تاحال مکمل نہ ہو سکی جبکہ دکانوں کے سامنے ملبہ جمع ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوں کی وصولی سراسر ناانصافی ہے ۔انجمن تاجران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بل فوری منسوخ کئے جائیں اور سڑک کی صفائی و تعمیر مکمل کی جائے ۔ انجمن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ جب تک سڑک تعمیر نہیں ہوتی، بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں