غیر قانونی پروٹیکٹر نیٹ ورک اورانسانی سمگلنگ ،2ایجنٹ گرفتار

غیر قانونی پروٹیکٹر نیٹ ورک اورانسانی سمگلنگ ،2ایجنٹ گرفتار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی مری روڈ راولپنڈی میں کارروائی غیر قانونی پروٹیکٹر نیٹ ورک اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے جن میں محمد زمان اور وقار احمد شامل ہیں۔

‘ملزم زمان سٹوڈیو کے نام سے جعلی پروٹیکٹر سب آفس چلا رہے تھے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ دفتر پروٹیکٹر آفسز راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی فائلیں تیار کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم 16برس سے غیر قانونی پروٹیکٹر نیٹ ورک چلا رہے تھے ،شہریوں سے یورپ اور عرب ممالک میں روزگار دلانے کے بہانے لاکھوں روپے لیتے تھے ، جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کرتے تھے ۔ملزموں کے خلاف کارروائی آف لوڈ ہونیوالے مسافر کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ ملزموں نے کامران یوسف نامی شہری سے جعلی یونان ویزے کی بنیاد پر 85ہزار روپے لے کر جعلی پروٹیکٹر کا بندوبست کیا،کارروائی کے دوران ملزموں سے 21پاسپورٹ، جعلی پروٹیکٹر فائلز ، دستاویزات، بینک رسیدیں، اشٹام پیپرز، حلف نامے اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ملزموں کی نشاندہی پر سہولت کاروں، سرکاری اہلکاروں اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں