نوکھر اور گردونواح میں اینٹیں 100فیصد سے زائد قیمت پر فروخت
نوکھر (نامہ نگار )نوکھر اورگردو نواح میں غریب آدمی کے خواب دھکتے بھٹے کی راکھ بننے لگے ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔
بھٹہ مالکان کی من مانیوں نے غریب آ دمی کیلئے گھر بنا نا نا ممکن بنا دیا ۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں ایک ہزار اینٹ کی قیمت 9ہزار روپے درج ہے جبکہ 19ہزار روپے سے زائد میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔