فیصل ندیم نے ایس ڈی ای او پیرا فورس حافظ آباد کا چارج سنبھال لیا
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)فیصل ندیم نے ایس ڈی ای او پیرا فورس حافظ آباد کا چارج سنبھال لیا ،دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامی امور پر بریفنگ لی۔
فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، نظم و ضبط کے قیام اور ادارے کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔