سلاٹرہائوس سے باہر جانور ذبح کرنیوالوں کی گرفتاری کا حکم
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دستگیر روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، کھوکھرکی قبرستان، رتہ روڈ قبرستان، پیپلز کالونی، کچا ایمن آباد روڈ، ریڑھی بازار نگار چوک اور جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی کولیکشن کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے قبرستانوں کی صفائی اور جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے روڈ کے اطراف گندگی پھینکنے والوں کو تنبیہ کی اور جی ڈبلیو ایم سی کنٹریکٹر کو فوری کوڑا پوائنٹس کلیئر کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کچا ایمن آباد روڈ پر غیر قانونی طور جانور ذبح کرنیوالے افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے ریڑھیاں لگانے والے افراد کو تلقین کی کہ وہ مخصوص جگہوں پر ریڑھی لگائیں‘تجاوزات اور ٹریفک مسائل کا سبب نہ بنیں، خلاف ورزی پر ریڑھی ضبط کرلی جائیگی اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔