کمشنر کی تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ،بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

کمشنر کی تمام منصوبوں پر کام کی  رفتار تیز ،بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں پلس پروگرام، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ، واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں۔اجلاس میں پی ایچ اے کے تحت پارکس، گرین بیلٹس اور شجرکاری مہم کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں