نرخ نامہ نمایاں آویزاں نہ کرنے پر گروسری سٹوروں کو جرمانہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے گروسری سٹورز کا اچانک معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر نہ آویزاں کرنے پر4گروسری سٹورز کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
انہوں نے گروسری سٹورز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ضروری اشیا کی قیمتیں واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں ،عوامی مفاد کے تحفظ اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔