ڈسکہ :ڈاکوئوں نے 2شہریوں کو لوٹ لیا ، دکان سے سامان چوری
ڈسکہ ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
کھرولیاں ڈنڈ پور کے قریب 2ڈاکوئوں شبیراحمد سے 15ہزارروپے جبکہ اسد علی سے 2ہزارروپے چھین لئے اور د کان کا سامان بھی خراب کردیا ،گلوٹیاں موڑ میں اسامہ ایوب کی د کان کے تالے توڑ کرنامعلوم افراد 25ہزارروپے ، 8پیٹی گھی ،8پیٹی کوکنگ آئل، 6پیٹی دودھ کے ڈبے ، 6توڑے آٹا، ایک پیٹی انڈے‘25بنڈل پیمپرز،25ڈنڈے سگریٹ،4کلو بادام ، دوتوڑے چاول اور دیگر سامان اور سمارٹ کیمرہ بھی لے گئے ۔