مجو چک کے قریب کار کی ٹکر سے 4سالہ بچی جاں بحق
تتلے عالی(نامہ نگار )مجو چک کے قریب تیز رفتار کار نے 4سالہ بچی کو کچل دیا۔
نواحی گاؤں بیگ پورکے رہائشی روحیل اصغرکی بھتیجی فاطمہ سڑک پار کر رہی تھی کہ تیز رفتار کا نے کچل دیا جس سے بچی موقع پر ہی دم تو ڑ گئی۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔