گجرات:سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں میں سلنڈرز کے معیار کا جائزہ

گجرات:سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب  سے گاڑیوں میں سلنڈرز کے معیار کا جائزہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی صدام حسین نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ چوک نوابزادہ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں گیس سلنڈر لگے رکشوں اور دیگر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک زاہد احمد جنجوعہ بھی موجود تھے اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔معائنہ کے دوران گاڑیوں کی فٹنس، سلنڈرز کی قانونی حیثیت اور حفاظتی معیار کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں