سول ہسپتال ڈسکہ سے 2025 میں سینکڑوں مریض ریفر ،کئی جاں بحق
موترہ(نامہ نگار )سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی کے باعث سال2025 میں سینکڑوں مریض گوجرانوالہ ’لاہور اورسیالکوٹ ریفر ہوئے جن میں سے کئی راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے ۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کا علاج یقینی بنایاجائے اورمریضوں کو خوار کرنیوالے ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔