تاجروں کا صفائی ٹیکس مشاورت سے نافذ کرنے کا مطالبہ

تاجروں کا صفائی ٹیکس مشاورت سے نافذ کرنے کا مطالبہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی سے صدرمرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ کی قیادت میں تاجربرادری کے وفد نے ملاقات کی،

خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں اس بات پربھی اتفاق کیاگیاکہ تاجربرادری اپنے بینک اکاؤنٹ کاکوڈ دکان پرآویزاں کریں تاکہ کنزیومر بآسانی رقم ٹرانسفرکرسکے اس کے ساتھ دکان کے اوپر بورڈ ایک جیسے لگائے جائیں ، تاجر دکان پرگرین رنگ کی ڈسٹ بن بھی رکھیں جس پرستھرا پنجاب کاسٹیکرنصب ہو،نالے کے ا وپرفولڈنگ شیٹ والی گرل لگوائی جائے ۔ اس موقع پرجاوید بٹ نے کہا کہ ہم بینک اکاؤنٹ کوڈ آویزاں اورشیٹ بھی لگوائیں گے بور ڈ بھی چھوٹے ہونگے ، اس کے ساتھ صفائی ستھرائی کابھی خیال رکھاجائے گا انہوں نے کہاکہ ڈسٹ بن صاف کرنا ARArکمپنی کا کام ہے اور وہی اسے کوڑے کے کنٹینر تک پہنچائیں اس کے ساتھ شہرکے نالے صاف کرنے کاکوئی شیڈول نہیں جس کی وجہ سے دکاندار کوگندگی کے نام پرجرمانے کیے جاتے ہیں اوردکانیں بھی سیل ہوتی ہیں ۔جاوید بٹ نے کہاکہ ARARنے جوٹیکس تاجروں کوبھیجاہے وہ تین سو،پانچ سو اورچھ ہزار روپے تک ہے یہ زیادتی ہے وہ تا جرنمائندوں سے مذاکرات کرے اورباہمی مشاورت سے ٹیکس نافذ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں