گوجرانوالہ ،شیخوپورہ میں نہروں کی بھل صفائی شروع نہ ہو سکی

 گوجرانوالہ ،شیخوپورہ میں نہروں کی بھل صفائی شروع نہ ہو سکی

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں نہروں کی بھل صفائی شروع نہ ہو سکی ۔

حکومت نے نہروں،راجباہوں،مائنرز اور ڈسٹری بیوٹریز کی سالانہ بھل صفائی اور مرمت کیلئے پنجاب بھر کی تمام چھوٹی بڑی نہروں کوگزشتہ سال26دسمبر کو پانی کی فراہمی بند کر د ی تھی،پانی خشک ہونے پر ٹینڈرز کے اجرا کے بعد بھل صفائی مرمت کا آغاز ہونا تھا لیکن 13دن گزرنے کے باوجود گوجرانوالہ شیخوپورہ ریجن کی نہروں کی بھل صفائی کیلئے ٹینڈرز کا اجرا بھی نہیں ہو سکا ۔کاشتکار نہروں کی بندش اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل،پیٹر انجن کے ذریعے مہنگی آبپاشی پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں