منڈی بہا ئوالدین:ڈپٹی کمشنر کا شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ

منڈی بہا ئوالدین:ڈپٹی کمشنر کا شہرکے  مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ

منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہر کے مختلف علاقوں ست سرا، میلاد چوک، ڈی پارک اور صدر بازار کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور سینی ٹیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 نالوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور صحت کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں