شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ بیوٹیفکیشن سکیمز کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کیلئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن سکیمز نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ کریں گی بلکہ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بھی بہتر بنائیں گی۔