ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومتی کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی:خرم دستگیر

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومتی کاوشیں  رائیگاں نہیں جائیں گی:خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ۔۔۔

حکومت ملک میں معاشی استحکام کی منازل عبور کررہی ہے ،ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کی حکومتی کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں،جمہوریت کی بحالی و عدلیہ کی آزادی کیلئے وکلا نے بے شمار قربانیاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ محلہ مجاہد پورہ میں حسام جہانگیر بٹ کے ایوننگ آفس جہانگیر لا چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حسام جہانگیر بٹ ایڈووکیٹ،پروفیسر ذوہیب بٹ،عبداللہ خان لودھی و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں