سڑکوں پر گندگی پھیلانے والے دکانداروں کو تنبیہ

سڑکوں پر گندگی پھیلانے  والے دکانداروں کو تنبیہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے علی الصبح اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں بازاروں، سیٹلائٹ ٹاؤن، اعوان چوک، عالم چوک اور دیگر مقامات شامل تھے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے عالم چوک میں اوپن ڈرین کا معائنہ کرتے ہوئے نالے کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جی ڈبلیو ایم سی حکام و متعلقہ کنٹریکٹر کو فوری طور پر صفائی کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر سڑک پر گندگی پھینکنے والے دکانداروں کو آئندہ خلاف ورزی سے باز رہنے کی تنبیہ کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں