ایمن آباد مین بازار کی ری ماڈلنگ ،دکانوں کے یکساں فرنٹ

 ایمن آباد مین بازار کی ری ماڈلنگ ،دکانوں کے یکساں فرنٹ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شمسی چوک، ریل بازار تا میلادِ مصطفی چوک، گھنٹہ گھر، سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ اور ایمن آباد موڑ ماڈل بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عائشہ بٹ بھی ہمراہ تھیں۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ویژن خوبصورت پنجاب کے تحت بازاروں کو ماڈل بازاروں میں تبدیل کرنے ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق جاری سکیموں کا معائنہ کیا گیا۔ ایمن آباد مین بازار کی ری ماڈلنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ بازار کو یکساں چوڑائی پر لانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں اطراف جدید طرز کے فٹ پاتھ تعمیر کئے جا رہے ہیں، نکاسیٔ آب کے مؤثر نظام کیلئے نئے نالوں کی تعمیر بھی جاری ہے ۔تمام دکانوں کیلئے یکساں ڈیزائن کے فرنٹ تیار کئے جا رہے ہیں جس سے بازار کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ جدید سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے روشنی کے بہتر انتظام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں