راجباہ نوکھر برانچ کی پلی پر دیوار تعمیر، ٹریفک سائن بورڈ نصب

راجباہ نوکھر برانچ کی پلی پر دیوار  تعمیر، ٹریفک سائن بورڈ نصب

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگا ر)روزنامہ دنیا کی خبر پر محکمہ ہائی وے حرکت میں آگیا ،راجباہ نوکھر برانچ کی پلی پر دیوار تعمیر کرکے ٹریفک سائن بورڈ نصب کر د ئیے ۔

 ہیڈ بمبانوالہ سے منسلک راجباہ نوکھر برانچ کی پلی پر سیفٹی دیوار اور ٹریفک سائن بورڈ نہ ہونے سے خطرناک موڑ کی وجہ سے ٹریفک حادٹات معمول بن گئے تھے ، کئی گاڑیاں راجباہ میں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے تھے ، گزشتہ روز گھمبیر مسئلہ کی خبر روز نامہ دنیا میں شائع ہونے پر محکمہ ہائی وے نے ہنگامی بنیادوں پر راجباہ نوکھر برانچ پلی کی ٹوٹی دیوار تعمیر کرکے ٹریفک سائن بورڈ بھی نصب کر د ئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں