آرپی او کی جانب سے عالمی حفظِ قرآن میں کامیاب قاری کے اعزا میں تقریب
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے بین الاقوامی حفظِ قرآن میں کامیاب قاری عبداللہ سلمان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قاری عبد اللہ نے حال ہی میں قطر میں ہونے والے بین الاقوامی حفظِ قرآن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے حسن قرآت کے مقابلوں میں ایشیا میں پہلی اور دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ آرپی او نے قاری عبداللہ کے والد اور استاد قاری سلمان شاکر کو بھی مبارکباد دی، تقریب کے دوران قاری عبداللہ نے خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی جس نے شرکا کے دلوں کو مسحور کر دیا۔