ملکوال: 4 افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملکوال: 4 افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملکوال(نمائندہ دنیا )پنڈمکو میں 4 افراد نے 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزموں نے لڑکی کی برہنہ ویڈیو بھی بنا لی، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق الطاف احمد سکنہ پنڈمکو نے پولیس تھانہ ملکوال کو درخواست دی کہ2جنوری کی رات ملزم احمد ساتھیوں کے ساتھ گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا۔ ملزم ایک جانب چھپ کر بیٹھ گئے ۔ مدعی کے مطابق اس کی بیٹی جب رفع حاجت کے بعد ٹائلٹ سے باہر نکلی تو ملزموں نے اسے دبوچ لیا۔ ملزم لڑکی کو اس کے کمرے میں لے گئے اور اسلحہ کے زور پر باری باری زیادتی کی۔ مدعی نے کہا کہ ملزم اس کی بیٹی کی برہنہ ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ ملکوال پولیس نے دو نامزد ملزموں احمد کمہار، نعمان عرف نومی اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کیمطابق ملزم احمد کمہار زیرِ حراست ہے جبکہ دوسرے ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں