گجرات :اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دریا سے ریت نکالنے کا جائزہ

گجرات :اسسٹنٹ کمشنر کی جانب  سے دریا سے ریت نکالنے کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے آر ایف ایس، ڈی ایس پی اور اے ڈی مائنز کے ہمراہ موزہ لنگے کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر مقامی رہائشیوں کے تحفظات سنے گئے جو دریا کے کنارے سے ریت نکالنے کے عمل سے متعلق تھے ۔دورے کے دوران انتظامیہ نے عوامی شکایات اور خدشات کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے کہ ریت نکالنے کے عمل سے مقامی ماحول، زمین اور رہائشیوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی مفاد میں توازن قائم رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں